پاکستان

کراچی :ناصبی دہشت گردوں کو دی جانے والی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد 30 جون تک موخر

hangingشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی سعودی نواز ناصبی وہابی دہشت گردوں کو دی جانے والی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد 30 جون تک موخرکردی گئی ہے ۔کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں اعظم اور عطاء اللہ، کو ڈاکٹر علی رضا پیرانی کے قتل کے جرم میں 26 جون کو پھانسی دی جانی تھی ۔ یاد رہے کہ مذکورہ دہشت گردوں نے سپریم کورٹ میں سزائے موت کے خلاف اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی تھی وہ بھی مسترد کردی گئی تھی ۔تاہم اس مرتبہ ان کی طرف سے جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مطلع کیا کہ مذکورہ دہشت گردوں کی جانب سے مقتول کے ورثاء سے کمپرومائزکے لیے بات چیت چل رہی ہے لہذا عدالت سزا پر عملدرآمد کو موخر کرے ۔معلوم ہوا ہے کہ اس بہانے سے دہشت گرد اور ان کے سرپرست شہید ڈاکٹر کے ورثاء کو ہراساں کررہے ہیں ۔شیعہ رہنماوں کی طرف سے اس کی مذمت کی گئی ہے ۔اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور انہیں شہید ڈاکٹر کے ورثاء کو ہراساں کرنے کی کوئی مہلت نہ دی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button