کراچی ؛ چار ماتمی عزادار متعصب پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواء

09 جون, 2012 10:57

giraftarشیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف سی ایریا سے 4 شیعہ نوجوانوں کو متعصب پولیس اہلکاروں نے اغواہ کرلیا ہے۔

معلومات کے مطابق متعصب پولیس اہلکاروں نے ابھی تک نوجوانوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو اُٹھانے کی وجہ کیا ہے۔ متعصب پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں اغواہ ہونے والوں میں شیراز عباس، مہدی عباس، رجب علی اور ندیم شاہ شامل ہیں۔ بااثر افراد کا کہنا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو متعصب پولیس اہلکاروں نے اغواہ کیا ہے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے البتہ شک ہے کہ یہ تعداد 4 سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

10:08 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔