شیعہ علماء کونسل کراچی کے زیر اہتمام امام بارگاہ علی رضا (علیہ السلام) نمائش پر علامتی دہرنا

05 اپریل, 2012 08:56

shiitenews shia karachi protestسانحہ چلاس گلگت پرشیعہ علماء کونسل کے علامہ سید ساجد علی نقوی کے ٣ روزہ سوگ کے اعلان پر شیعہ علماء کونسل کراچی کے زیر اہتمام امام بارگاہ علی رضا (علیہ السلام) نمائش پر
احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں مومنین نے شرکت کر کے اس حتجاجی جلسے کو علامتی دہرنے میں تبدیل کردیا ۔

اس احتجاج میںمقررین کے خطابات جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے مومنین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے وفد کے تمام اعلانات اور فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے مزید کہا کہ جب تک گلگت سے مرکزی انجمن امامیہ کے وفد کا انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی مثبت خبر نہیں آتی یہ علامتی دہرنا جاری رہے گا۔

9:45 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔