پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے تحت قرآن و اہلیبیتؑ کانفرنس کی جھلکیاں

mwm-confکراچی (۔۔۔۔۔) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت اتوارکو نشتر پارک میں منعقدہ قرآن و اہلبیت کانفرنس میں شرکت کیلئے بعد نماز ظہرین سے ہی شرکاء کے قافلے نشتر پارک پہنچنا شروع ہوگئے تھے ۔جلسے میں شرکت کیلئے مومنین کی کراچی کے مختلف علاقوں سے ایک ہزر سے زائد ٹرانسپورٹ بسیں جبکہ اندرون سندھ کے دیگر شہروں سے ٥٠٠ سے زائد ٹرانسپورٹ بسیں شرکاء کو لے کر نشتر پارک پہنچیں ۔ ان بسوں کو ایم اے جناح روڈ پر سی بریز اسپتال سے لیکر پرانی نمائش تک پارک کیا گیا تھا جبکہ شرکاء پرائیوٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ریلیوں کی شکل میں جوق در جوق نشتر پارک پر آتے رہے اس دوران جلسہ گاہ کے اطراف اور پرانی نمائش سے نشتر پارک تک شرکاء کیلئے پانی اور شربت کی درجنوں سبیلیں لگائی گئی تھیں شرکاء جلسہ کی رہنمائی کیلئے نشتر پارک کے اطراف پرانی نمائش ، گرومندر اور سولجر بازار نمبر ٢ پر اسکاؤٹس کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جبکہ ١٥ سے زائد اسکاؤٹس گروپ کے ڈھائی ہزار سے زائد رضا کار شرکاء جلسہ کی رہنمائی کیلئے جلسہ گاہ کے اطراف ، پرانی نمائش چورنگی ، امام بارگاہ علی رضا، گرومندر چورنگی ، سولجر بازارپر موجود تھے جلسہ گاہ مین خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر نشتر پارک اور اس کے اطراف کے راستوں کو مجلس وحدت مسلمین کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ جبکہ نشتر پارک کے سولجر بازار گیٹ کے قریب مقررین کے لیے بنائے گئے اسٹیج کے پرایک خوبصورت اسکرین لگائی گئی تھی جس پرحضرت امام خمینی، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اورشہید قائد علامہ سید عارف الحسین الحسینی کی تصاویرکے علاوہ روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کاعکس موجود تھا اسکرین پر”پاکستان بنایاتھا۔۔۔۔پاکستان بچائیں گے”کانعرہ بھی درج تھا جلسہ کے دوران نماز مغرب کاوقفہ بھی دیا گیا اورشرکاء نے نشترپارک میں نماز مغربین اداکی بعد نماز مغرب ایک بارپھر جلسہ کاآغازہواتونشترپارک”لبیک یاحسین”کے نعروں سے گونج اٹھاشرکاء جلسہ نے اپنی نشستوں پرکھڑے ہوکروالہانہ انداز میں لبیک یاحسین کے نعرے لگائے جلسہ کے آغاز سے نماز مغرب تک نشترپارک کی جانب مسلسل شرکاء کی آمد کاسلسلہ جاری رہااورنشترپارک شیعان حیدرکرارسے امڈ آیا شرکاء کارش ایم اے جناح روڈ تک جاپہنچاجس کے باعث ایم اے جناح روڈ نمائش سے گرومند اورنمائش سے سی بریز پلازہ جانے والی شاہراہ بھی شرکاء سے بھرگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button