پاکستان

سر زمین خداداد پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا نذرانہ دینے کیلئے تیار ہیں۔علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ عبا کمیلی کا عزم

mwm japبانیان پاکستان کی اولادیں امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی پاکستان مخالف سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔علامہ عباس کمیلی سر براہ جعفریہ الائنس پاکستان
قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس مملکت خداد پاکستان کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (سیکر ٹری جنرل مجلس

وحدت مسلمین پاکستان)

سر زمین خداداد پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا نذرانہ دینے کیلئے تیار ہیں۔
مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ نا صر عباس کی سر براہ جعفریہ الائنس پاکستان سینیٹر علامہ عباس کمیلی و کابینہ سے کمیلی ہاﺅس میں ملاقات۔

کراچی (پ ۔ر) قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس مملکت خداداد پاکستان کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔بانیان پاکستان کی اولادیں امریکہ اور اس کے آلہ کاروں کی پاکستان مخالف سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اپنے اسلاف کی قربانیوں کے ذریعہ وجود میں آنےو الے سر زمین خداداد پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا نذرانہ دینے کے لیے تیار ہیں ،لیکن اس کے استحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،قرآن اہلبیت ؑکانفرنس ملت جعفریہ کے اتحادکیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، تمام ملی تنظیموں ،علماءکرام ،ماتمی انجمنوں ،شخصیات اور اداروں کو کانفرنس میں شر کت کی دعوت دی جا چکی ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکر ٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سر براہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی وکابینہ سے کمیلی ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔جس میںانھوں نے 25مارچ نشترپارک میں ہونے والی قر آن و اہلبیتؑ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔دریں اثنا ءعلامہ نا صر عباس نے جعفریہ الائنس و 140سے زائد ماتمی انجمنوں کی تنظیم مر کزی تنظیم عزاءکے جنرل سیکر ٹری سلمان مجتبیٰ سے بھی ملاقات کی اور انھیں بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر مولانا مختار امامی ،مولانا منور نقوی ،مولانا صادق رضا ،اعجاز بہشتی، مولانا حسین مسعودی ،علامہ نثار قلندری ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ جعفررضا ،شبر رضاو دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔جعفریہ الائنس و ماتمی انجمنوں نے کانفرنس میںبھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button