پاکستان

کوئٹہ: دہشتگردوں کی فائرنگ، باپ اور بیٹا شھید

shiitenews quetta shaheeedکیلی شابوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا شھید، باپ کا نام یعقوب شاہ اور بیٹا نوید شاہ بھی شھید ہو گیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق سید یعقوب شاہ اور سید نوید شاہ کو کالعدم، ملک دشمن، انتہا پسند، دہشتگردوں نے اس وقت نشانہ بنایا۔ جب وہ اپنی

دکان بند کرکے اپنے گھر جا رہے تھے۔ یزیدیوں نے انہیں بے دردی کے ساتھ نشانہ بنایا اور ایک ہی گھر کے دو افرد کو لقمائے اجل بنایا۔
درندگی کی انتہا اور ظلم و ستم کے آخری درجہ پر فائز لشکر یزید کے مسلح دہشتگردوں نے بے گناہ باپ بیٹے کو شھید کرکے ایک اور گھر کا چراغ گل کردیا۔
کاش ان یزیدیوں کو کوئی یہ بتا دے کہ نہ ظلم و ستم سے کوئی نظریہ ختم ہوتا ہے نہ ہی کم ہوتا ہے۔ درندگی شیطان کا ورثہ ہے۔ نہ کہ انسان کا۔ آخر یہ کہاں کی انسانیت ہے کہ آئے روز ایک ہی قوم کے افراد کو نشانہ بنایا جائے۔ اور مظلوم کے ماتم داروں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button