پاکستان

آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی کے صدر جماعتی دہشتگردوں کےقاتلانہ حملے میں شدید زخمی

islamijamait talbah attck iامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ پنجاب یونیورسٹی کے صدر اسد عباس پر اسلامی جمعیت طلبہ کے غنڈوں نے قاتلانہ حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی یونٹ کے صدر اسد عباس ہاسٹل کی طرف جا رہے تھے کہ اسلامی

جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے راستے میں روک لیا اور پچھلے دنوں یونیورسٹی میں ’’یوم حسین‘‘ کی تقریب کروانے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں جمعیت کا ہولڈ ہے، اس میں کوئی دوسری تنظیم پروگرام کا انعقاد نہیں کر سکتی، آپ کو یوم حسین کروانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ آئندہ یونیورسٹی میں کوئی پروگرام نہ کروایا جائے۔
پنجاب یونیورسٹی کے یونٹ صدر پر حملے کی اطلاع پر لاہور بھر کے طلبہ مسلم ٹاؤن میں جمع ہو گئے اور اسلامی جمعیت کے خلاف احتجاج کیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے رہنماؤں نے اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کرنے کا بھی پروگرام بنا لیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے بھی قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں آئی ایس او نے گزشتہ دنوں یوم حسین ع کی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کروایا تھا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران، علامہ سید علی مرتضیٰ زیدی اور جماعت اسلامی کے رہنما احسان اللہ وقاص نے خطاب کیا تھا۔ اب آئی ایس او پنجاب یونیورسٹی یونٹ نے جشن میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے بھی ایک تقریب کا اعلان کر رکھا ہے۔ رہنماؤں کی جانب سے یونٹ صدر پر حملہ میلاد النبی (ص) کے اس سیمینار کو رکوانے کی سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button