پاکستان

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کا آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

shiitenews shia ullma cuncilعلامہ رمضان توقیر کے زیر صدارت پشاور میں منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انتخابات سے قبل متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں میں اختلافات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایم ایم اے کی بحالی موجودہ صورتحال میں قوم کے مفاد میں ہے۔شیعہ علماء کونسل خیبرپختونخوا نے آئندہ انتخابات

نئی ووٹر لسٹوں کے مطابق کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انتخابات سے قبل متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں میں اختلافات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی موجودہ صورتحال میں قوم کے مفاد میں ہے، تنظیم کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور صوبہ بھر کے پانچوں ڈویژنز سمیت تمام اضلاع میں تنظیمی دوروں کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس میں آئندہ انتخابات سے قبل ایم ایم اے کی بحالی سمیت نئے سیاسی جوڑ توڑ پر بھی غور کیا گیا اور اس ضمن میں صوبائی اور مرکزی سطح پر ایم ایم اے کی بحالی سمیت نئے سیاسی منظر نامے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 12 سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت اسلامی بھرپور طریقے سے منانے کے لیے صوبہ بھر میں پروگرامات کو بھی حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں ملک بھر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سانحہ خانپور کے ملزمان سمیت پشاور کی امام بارگاہ دربار حسین ع پر ہونے والے حملے کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا جبکہ دونوں واقعات میں انتظامیہ کے روئیے کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button