پاکستان

ملک بھر میں جمعۃ الوداع یوم القدس منایا گیا،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

shiitenews quds rally 11دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں اسلامی انقلاب کے بانی اور فرزند اسلام حضرت امام خمینی  رح کے فرمان کے مطابق جمعۃ الوداع کو ”عالمی یوم القدس”کے طور پر منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر میں عالمی یوم القدس ریلیاں او ر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح آج ملک بھر میں بشمول پاراچنار کرم یاجنسی،پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی،جہلم،لاہور،ملتان،ڈیرہ غازی خان،ملتان،رحیم یار

خان،بہاولپور،صادق

 

آباد،سکھر،لاڑکانہ،شکار پور،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،کوئٹہ ،سبی،ڈیرہ اللہ یار،خیر پور،نواب شاہ،میر پور خاص،حیدر آباد سمیت کراچی اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں فلسطین مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے مظاہرے کئے۔

یوم القدس ریلیوں کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،شیعہ علماء کونسل پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس حوالے سے مرکزی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں لاکھوں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی ،عاشقان بیت المقدس میں خواتین ،بچوں،بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور عالمی استعمار امریکہ اور برطانیہ کی شدید مذمت کی ۔شرکائے القدس ریلی نے ہاتھوں میں ”لبیک یا قدس”،لبیک یا امام خمینی(رح)،لبیک یا حسین(ع)،کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ امریکی اور صہیونی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔
جمعۃ الوداع یوم القدس مرکزی القدس ریلی کراچی میں نکالی گئی جس کا اہتمام تحریک آزادی القدس کی جانب سے کیا گیا تھا ،واضح رہے کہ تحریک آزادی القدس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے جو گذشتہ کئی برس سے قبلہ اول کی بازیابی کے لئے عملی جد وجہد میں مصروف عمل ہے۔
کراچی میں منعقدہ یوم القدس ریلی سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی صدر رحمان شاہ نے خصوصی خطاب کیا جبکہ دیگر رہنماؤں میں مولانا علی مرتضیٰ زیدی،مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا باقر زیدی،مولانا احمد اقبال اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا ،اس کے علاوہ درجنوں علمائے کرام اور دانشور حضرات نے ریلی میں شرکت کی ۔

کوئٹہ:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کا مشترکہ یوم القدس مظاہرہ
کوئٹہ میں جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے جمعیت علماء پاکستان بلوچستان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان کے تحت کوئٹہ پریس کلب کے سامنے القدس احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا عبد القدوس ساسولی نے کی جبکہ انکے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عارف سمیت پاکستان تحریک انصاف کے سردار روح اللہ خلجی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا سہیل اکبر شیرازی سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان کے ترجمان ذاکر علی نے شرکت کی ۔
القدس احتجاجی مظاہرے میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور عالمی استعمار امریکا کی شدید مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان حکومت جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے اور یوم القدس کے روز عام تعطیل دی جائے،شرکائے مظاہرہ نے ہاتھو ں میں امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامںظور سمیت فلسطینیوں کے حق میں نعروں پر مبنی بینرز ارو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادیکے لئے زبردست احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے رہنما مولانا عبد القدوس ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کی ایماء پر کوئٹہ میں شرکائے القدس ریلی پر حملہ کیا گیا تھا جسکے نتیجہ میں ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس شہید ہوئے اور درجنوں ذخمی ہوئے تاہم عالمی استعمار کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں درجنوں مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جو اس بات کا ثبو ت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہے اور عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کو کامیا ب نہیںہونے دیں گے۔اور قدس کی آزادی تک مشترکہ اور متحد جد وجہد جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button