پاکستان

امام خمینی نے فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلہ کو دنیاے عرب کی حدود سے نکال کر عالمی مسئلے کی شکل میں ڈھالا

shiitenews nasirمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی نے فلسطین اور بیت المقدس کے مسئلہ کو فلسطین اور دنیاے عرب کی حدود سے نکال کر ایک عالمی مسئلے کی شکل میں ڈھالا جس کی وجہ سے اب دنیا کے ہرخطے میں یوم القدس منا کر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہیتی کا اظہار کیا جا رہا ہے
،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دنیا کی کوئی بھی طاقت مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار سحر ٹی وی نیٹ ورک کو دیئے جانے والے ایک اانٹرویو میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سربراہ نے کہا کہ یوم القدس در اصل یوم الاسلام ہے اس لیے یہ دن منانا ہر کلمہ گو پر لازم ہے ، چونکہ روزے کی حالت میں ظالم سے نفرت اور مظلوم سے حمایت کے اظہارکے لیے نکلنا عین عبادت ہے ،اس لیے مجلس وحدت مسلمین امام خمینی کی پیروی کرتے ہوئے پورے ملک میں مظلوم فلسطینیوں کی حمائت اور صیہونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ہے اور اس کی بازگزشت دنیا کے کونے کونے میں سنائی دیتی ہے ، انہوں نے ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ بھی عالم اسلام کے اس اہم ترین ایشو پر میدان عمل اتریں ۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کے لیے مسلم حکمرانوں کو امریکی غلامی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہو گا اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے پہلے سے زیادہ موثر انداز میں آواز بلند کرنا ہوگی، تمام مسلم ممالک کو فلسطینی مجاہدین کا ساتھ دنیا ہو گا، جواللہ کے بھروسے پر اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button