پاکستان

فرزندان اسلام مجلس وحدت مسلمین کے پرچم کے سائے میں اپنے محبوب راہنما کی روح کے ساتھ تجدید عہد کریں گے راجہ ناصر عباس جعفری

shiitenews_mwm_pakistan_karachiمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے افکارو نظریات کی امین اور ان کے مقدس مشن کی وارث ہے او اپنی تمام توانائیاں افکار قائد کے فروغ کے لیے بروئے کا ر لا رہی ہے، انشاء اللہ شہیدحسینی کی برسی کے حوالے سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے استقلال پاکستان کنونشن میں ملک کے طول و عرض سے آنے والےفرزندان اسلام مجلس وحدت مسلمین کے پرچم کے سائے میں اپنے محبوب راہنما کی روح کے ساتھ تجدید عہد کریں گے ،شیعت نیوز کے نماءندے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہا ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان مولانہ حسن ظفر اور کراچی ڈویژن سیکرٹری جنرل محمد مہدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فاضل عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ، علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ قائد شہید نے سرزمین وطن پرملت اسلامیہ کو باوقار انداز میں زندہ رہنے اور ظلم کے مقابل ڈٹ جا نے کا حوصلہ دیا، شہید کے افکارو نظریات ملت کا سرمایہ ہیں اس لیے ان کی ترویج واشاعت ہم سب کی دینی و ملی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا اس وقت ہمار ا ملک تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گذ ر رہا ہے ، پاکستانی عوام کو مسائل کے گرداب اور معاشی وا اقتصادی بحرانوں سے نکالنے کے لیے عزم حسینی کے ساتھ میدان عمل میں اترنے کی ضرورت ہے ، انشاء اللہ استقلال پاکستان کنونشن عاشقان حسینی  کو نیا عزم اور نیا حوصلہ عطا کرے گا ۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر نگرانی چوبیس جولائی کو منعقد ہونے والے استقلال پاکستان و حمایت مظلومین ریلی کے انتظامات کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی اور فرزندان اسلام کے اس تاریخ ساز اجتماع کو ےادگار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button