پاکستان

پاراچنار سے پاکستانی غزہ(پاراچنار) کے لئے آزادی کاروان

shiitenews_Freedom_Convey_Needed_for_Pakistani_Gaza_Parachinarسیاستدانوں، کالم نگاروں ،ٹی وی اینکرز کے ضمیر کو بیدار کرنے کے لئے ۔۔۔ توجہ طلب برائے سول سوسائٹی,کو کھلا خط
پاکستانی غزہ(پاراچنار) کے لئے آزادی کاروان……… ۔ہم پاکستانی غزہ (پاراچنار) کے عوام حبیب فاؤنڈیشن  کی طرف سے غزہ (فلسطین) کے لئے جون کے آخر میں جانے والے دوسرے آزادی کاروان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کیونکہ ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں  لیکن چونکہ مصر کی طرف سے رفح بارڈر اب کھل چکا ہے، اسی لئے غزہ (فلسطین) میں اب انسانی المیے کی وہ صورتحال نہیں رہی جو پہلے تھی لیکن… ہمارے اپنے ہی ملک میں گزشتہ چار سالوں سے دہشت گرد خوارج نما طالبان اور ان کے سرپرستوں کی وجہ سے ایک (پاکستانی) علاقہ "پاراچنار”، کا منظر پیش کر رہا ہے…۔ ۔جہاں انسانی المیے اور ادویات نہ ملنے کی وجہ سے معصوم بچے بلک بلک کر مر رہے ہیں …۔ کیا وجہ ہے کہ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کو تو رہاکروادیتی ہیں، لیکن طالبان کے ہاتھوں تین ماہ سے اغوا ہونے والے پاراچنار کے ۳۳ مغویوں کے حوالے سے خاموش ہیں؟! … جب کہ ہر مسئلے پر ازخود نوٹس لینے والے چیف جسٹس بھی خاموش ہیں! ………… وہ پاراچناری عوام کی صدائے مظلومیت سننے کے لئے تیار کیوں نہیں ہیں؟ ان کی صدا بھی سنیں جو انسانیت کے ضمیر کو گوش گذار کرا رہے ہیں کہ : آخر ہم جائیں تو کہاں جائیں!؟ کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں…۔ کیا ہم انسان نہیں ہیں؟؟؟
چنانچہ جب اپنے گھر پاکستان میں یہ صورتحال اور انسانی المیہ ہو تو پھر اس سول سوسائٹی بالخصوص حبیب فاؤ نڈیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے پاکستانی غزہ (پاراچنار) کے لئے آزادی کارواں کا اعلان کرے۔۔ ۔جب کہ سول و فوجی قیادت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستانی غزہ (پاراچنار) کا غیر انسانی محاصرہ فی الفور ختم کرکے ٹل پاراچنار روڈ کو صحیح معنوں میں دہشت گرد خوارج نما طالبان  سے محفوظ بنا کر طالبان کے ہاتھوں اغوا ۳۳ افراد کو بازیاب کرالے اور ہنگامی  طور پر  C-130 طیاروں کی پروازیں شروع کرکے غیر انسانی و غیر اخلاقی محاصرے کا خاتمہ کر دیں…

متعلقہ مضامین

Back to top button