پاکستان

حقانی نیٹ ورک،آپریشن کے خوف سے شمالی وزیرستان سے کرم ایجنسی منتقل

shiitenews_haqani_networkدہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکی ڈالرز کمانے کے لئے کیا کرم ایجنسی کو ایک بار پھر آگ و خون اور گولہ و بارود کی نذر کرنے کا منصوبہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کا دباو بڑھ جانے کے بعد اور آپریشن کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے حقانی گروپ نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔ اب اس کے ساتھیوں کا رخ کرم ایجنسی اور افغان صوبہ خوست کی طرف ہے
اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کی قیاس آرائیوں پر حقانی گروپ نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔ اب اس کے ارکان کا رخ کرم ایجنسی اور افغان صوبہ خوست کی طرف ہے۔ شمالی وزیرستان سے ان دنوں باہر نکلنا آسان ہو چکا ہے کیونکہ علاقے میں سکیورٹی نرم کر دی گئی ہے اور کھجوری سے بکاخیل تک ایجنسی سے باہر جانے والی گاڑیوں کی تلاشی بھی ترک کر دی گئی ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے ان علاقوں میں گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جاتی تھی۔ ایسا لگ رہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں امریکی ڈالرز کمانے کے لئے کرم ایجنسی کو ایک بار پھر آگ و خون اور گولہ بارود کی نذر کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ ان دہشت گردوں کے وجود سے جب وزیرستان پرامن نہ رہ سکا تو کرم ایجنسی میں ان کے وجود سے تو بطریقہ اولی بدامنی پھیل جائے گی۔ کیونکہ یہاں ایک طرف مقامی طوری بنگش قبائل کے ساتھ انکے زبردست ٹسل کا اندیشہ موجود ہے اسکے علاوہ انکے یہاں مقیم ہونے پر یہ علاقہ آپس کی لڑائیوں کے علاوہ امریکی ڈرونز کے حملوں کی زد میں بھی آجائے گا۔ اور شاید حکومت پاکستان اس علاقے میں ھمیشہ سے پرامن طور پر رھنے کی پاداش میں کرم ایجنسی کو یہی صلہ دینا چاھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button