پاکستان

کینٹ کی مساجد میں تبلیغی جماعتوں کا داخلہ ممنوع قرار دیئے جانے کا امکان

SHIITENEWS_tablighi_jamaat2معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ کی مساجد اور دفاعی سیکورٹی اداروں میں تبلیغی جماعتوں اور وہاں رہائش نہ رکھنے والوں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے حوالے سے ماضی میں وقتاً فوقتاً ایسے اقدامات تجویز کرتے رہے ہیں ، ماضی میں ایسا ہوا تھا کہ پاک فضائیہ کے بعض جونیئر افسران ایک سال کی طویل رخصت پر تبلیغی گروپس کے ساتھ گئے تھے لیکن بعدازاں ان کی گرفتاری پر انکشاف ہوا کہ وہ مختلف جنگجو گروپوں کے ساتھ تربیت لے رہے تھے۔ سیکورٹی افسر نے بتایا کہ دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں گرفتار ہونے والوں نے دوران تفتیش انکشاف کئے کہ عسکریت پسندی مذہبی بنیادوں پر پروان چڑھ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ملک کو اندرونی دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے جو اب شروع ہو چکا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو ملک میں امن وامان کی خراب صورتحال پر سخت تشویش ہے اور دہشت گردی کی ممکنہ اطلاعات اور انتباہ جاری کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔
Source : Jang

متعلقہ مضامین

Back to top button