پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان:پروفیسر منیر حسین شہیدمجلس وحدت کی مذمت

safdar_shaheed.1jpgپاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ پروفیسر کو شہیدکر دیاہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دوپہر پونے دو بجے کے قریب کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان کے سفاک اور یذیدی صفت دہشت گردوںنے شیعہ پروفیسر منیر حسین شیرازی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ پروفیسر منیر حسین شیرازی اپنی تدریسی سرگرمیوں سے فراغت کے بعد گھر کے لئے جا رہے تھے کہپ پہلے سے گھات  لگائے ناصبی دہشت گردوں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی اور انہیں شہید کر دیا،شہید کے جسد خاکی کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں سے ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا،شہید کی نماز جنازہ بعد نماز مغربین ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ڈیرہاسماعیل خان میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجہ میں فرزند ملت جعفریہ اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر سید منیر حسین شیرازی کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکیا ہے ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین سے جاری ہونےو الے مذمتی بیان میں تنظیم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں جنگل کا قانون نافٖذ ہے اور قانون شکن عناصر کے ہاتھ روکنے والاکوئی نہیں ،انہوںنے کہاکہ پروفیسر منیر شیرازی ملک و قوم کا درد رکھنے والے ایک محب وطن ماہر تعلیم تھے جو اپنی توانائیاں نسل نو کی علمی پیاس بجھانے اور ملک و قوم کے مستقبل کو تابناک بنائے کیلیے بروئے کار لارہے تھے لیکن درندہ صفت تخریب کاروں نے اسے بھی خون میں نہلانے سے گریز نہیں کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کاکہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور حکومتی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے اس لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں اور قانون شکن عناصر کی مذموم کاروائیوں کا راستہ روکنے کے لیے قانون کو حرکت میں لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے ، جو ہر سطح پر دہشت گردی اور ملک دشمن سرگرمیوں کی مذمت کرتی ہے اور سرزمیں وطن پر ہونے والے خود کش حملوں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کا راستہ روکنے، ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور قانوں کی بالا دستی کیلیے اٹھائے جانے ہر اقدام کی حمائت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم امن کے داعی اور حق و صداقے کے علمبردار ہیں ، اپنا خون دے کر ملک و قوم کی ؑظمت و توقیر بچانے کا سلیقہ جانتے ہیں ، لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہی جوانوں کو خون میں نہلا کر ہمارے صبر کو آزمایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہونے والی دہشت گردی کی اس حالیہ سنگین واردات میں ملوث عناصر اور ان کے پشت پناہوں کو فی الفور بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اسی روز نامعلو م سفاک دہشت گردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہی ایک شیعہ نوجوان شاہد شاہ کو شہید کر دیا تھا اور اس کے قاتل بھی ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button