پاکستان

لاہور:حکومت،میڈیا اور عدلیہ کی خاموشی شیعہ دشمنی کے مترادف ہے

protest_karachiشیعہ رہنماؤں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما آغا مبارک موسوی،علامہ اقبال کامرانی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور کے صدر فیاض علی نے کہاہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوںکے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے تحت کوہاٹ اور ہنگو میں ہونے والی ہولناک دہشت گردی کے  نتیجہ میں شہید ہونے والے درجنوں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں مرد وخواتین کے علاوہ بچوں نے شرکت کی۔
شیعہ رہنماؤںکاکہنا تھا کہ حکومت سانحہ کوہاٹ اور ہنگو سمیت ملک میں جاری شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے اقدامات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں میڈیا اور عدلیہ کاکردار بھی مجرمانہ ہے جوکہ ملک بھر میں جاری شیعیان حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات کے خلاف کسی اقدام کو کرنے سے قاصر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button