درہ آدم خیل میں دھماکہ درجنوں جاں بحق

06 نومبر, 2010 06:26

pakistanپاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں واقع درہ آدم خیل میں ایک مسجد میں خودکش دھماکے میں پچاس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ ایک خودکش حملہ آور نے درہ آدم خیل کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑادیا۔دھماکا انتہائی شدید تھا، جس کی آواز دور دور تک سنی  گئی، دھماکے سے مسجد بھی مکمل طور شہید ہوگئی، اور اس کی چھت نمازیوں پر آگری۔ اس دھماکے میں پچاس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ چالیس افراد زخمی ہوۓ ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 17سال کے قریب تھی۔ کالعدم شدت پسند تحریک طالبان نے اس دہشتگردانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

7:38 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔