پاکستان

شیعت نیوز کی ویب سائٹ پر ویب پولنگ کے نتائج

Shiite-News-logoپاکستان میں ملت جعفریہ کی نسل کشی، 50% عوام نے کالعدم سپاہ صحابہ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
شیعت نیوز پول: شیعت نیوز کی جانب سے ویب سائٹ پر ویب پولنگ بعنوان ”پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کا ذمہ دار کو؟” کے نتائج میں 50% لوگوں نے ملک بھر میں ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کے گھناؤنے اقدامات کا ذمہ دار کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کو قرار دے دیا،جبکہ پاکستان کے شیعہ عوام میں سے 30فیصد کا کہناہے کہ پاکستان میں شیعیان حیدر کرار کی نسل کشی اور  ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ذمہ دار امریکہ، بھارت اور اسرائیل ہیں۔ اسی طرح  19 فیصد نتائج کے مطابق موصولہ نتائج میں شیعیان پاکستان نے ملک کی ایجنسیوں کو ملک میں فرقہ واریت اور شیعیان حیدر کرار کے قتل عام کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب  1.3 فیصد رائے نے نہیں معلوم کی رائے کا اظہار کیاہے۔
واضح رہے کہ شیعت نیوز کی جانب سے ویب پولینگ بعنوان”پاکستان میں شیعیان حیدر کرار کے قتل عام کا ذمہ دار کون؟” کا آغاز مورخہ 6 جون 2010ء بروز اتوار سے کیا تھا جبکہ اس کا اختتام 30 اکتوبر کو کر دیا گیا ہے، جس کے نتائج سے قارئین کو آگا ہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ شیعت نیوز نے پاراچنار کی موجودہ اور گذشتہ چار سالہ صورتحال پر نئے ویب پولنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے جس کی جلد خبر آپ کو دے دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button