پاکستان

وزیرقانون پنجاب کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہیں

Rana-Sanaullahسنی علما کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزاہ فضل کریم نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے کالعدم تنظیموں سے رابطہ ہے اسلئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں
سرگودھا میں جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سنی علما کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزاہ فضل کریم نے کہا ہے کہ درگاہوں پر دہشت گردی کے واقعات مسلمان فرقوں کو آپس میں لڑانے کیس سازش ہے۔ سازش کو بے نقاب کرنا حکومت کا کام ہے۔ امریکا اور دہشت گرد پاکستان کو غیر  مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ نومبر سے بری امام اسلام آباد سے داتا دربار تک لانگ مارچ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انھوں نے وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر الزام لگایا کہ ان کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں اور ہم نے23 مطالبات پیش کئے ہیں جن میں رانا ثنا اللہ کی برطرفی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button