پاکستان

ملت جعفریہ اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہو گی، احتجاجاً عید الفطر کو یوم سوگ قرار دیتے ہیں

JAPجعفریہ الائنس پاکسان کے مرکزی رہنماؤں نے سانحہ کربلا گامے شاہ،سانحہ کوئٹہ یوم القدس پر حکومت سے احتجاجاً پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کو یوم سوگ کے طعر پر منایا جائے گا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر علامہ عباس کمیلی، مولانا حسین مسعودی، علامہ فرقان عابدی، علامہ جعفر رضا، علامہ باقر زیدی، چچا وحید الحسن، سلمان مجتبیٰ ، شبررضا اور صابر کربلائی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہو گی،سانحہ کربلا گامے شاہ اور سانحہ یوم القدس کوئٹہ پر احتجاجاً عید الفطر کو یوم سوگ قرار دیتے ہیں،عوام ہاتھوں میں سیاہ پٹیاں باندھ کر عید الفطر کی نماز کے اجتماعات میں شریک ہوں،گھروں اور اہم مقامات پرسیاہ پرچم آویزاں کیا جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف تو ملک خداداد پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں میں گھرا ہوا ہے اور دوسری طرف صہیونی اور قادیانی ایجنٹ طالبان دہشت گرد ملک کی عوام کو سفاکانہ دہشت گردی کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں جو کہ واضح طور پر اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر یقینا ملک دشمن و قوم دشمن عناصر ہیں اور اپنے بیرونی آقاؤں امریکا،اسرائیل،برطانیہ ،ہندوستان سمیت پاکستان دشمن قوتوں کی خوشی کے لئے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ صہیونی اور قادیانی لابی کے تحت ملک میں مذہبی جلوسوں بشمول عید امیلاد النبی ؐ،یوم عاشور امام حسین ؑ،اور یوم علی ؑ سمیت دیگر اہم جلوسوں کو کم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں جو کہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت فعل ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو ایک بات صاف صاف جان لینی چاہئیے کہ ملت جعفریہ صہیونی اور قادیانی ایجنڈے کے تحت کسی بھی مذہبی اجتماع یا جلوسوں کو محدود نہیں کرے گی اور نہ ہی اس قسم کی کسی سازش کو برداشت کیا جائے گا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ اپنی ذاتی عناد کی بناء پر ملک بھر میں اور بلخصوص ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی میں ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو پابند سلاسل کر رہی ہے اور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے جیلوں کی نظر کیا جا رہاہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑوں اور کالعدم دہشت گرد تنظیموںکے سرپرست پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ اپنے حقوق کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
رہنماؤںکاکہنا تھا کہ نام نہاد انسانی حقوق اور آزادیئ رائے کے علمبردار ممالک آج امریکا میں قرآنی نسخوں کو جلائے جانے کے منصوبوں پر کیوں خاموش ہیں،ان کاکہنا تھا کہ عالمی طاقتوں بلخصوص امریکا کی خاموشی یقینا اس بات کی دلیل ہے کہ مسلمانان عالم پر امن ہیں لیکن نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکا جیسے عالمی استعمار ہی اصل دہشت گرد ہیں جن کی وجہ سے پوری دنیا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔اس موقع پر جعفریہ الائنس کے دیگر رہنماؤں میں محسن رضوی،اظہر زیدی،رضا عباس اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button