پاکستان

وحدت ٹرین مارچ کا آغاز،سینکڑوں فرزندان توحید ”وحدت ملت کنونشن ”میں شرکت کے لئے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ۔

 

pakistan_train_02کراچی۔( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام یکم اگست کو اسلام آباد میں ملک میں جاری بد امنی،فرقہ واریت،ٹارگٹ کلنگ،مہنگائی اور بیرونی سازشوں کے خلاف منعقد ہونے والے’ ‘وحدت ملت کنونشن و استحکام پاکستان ریلی”میں شرکت کے لئے کراچی سے سینکڑوں فرزندان توحید کا کارواں ”وحدت ٹرین مارچ”میں روانہ ہو گیا ہے ۔
وحدت ٹرین مارچ جس کا آغاز 30جولائی کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے  ہوا جبکہ ملک بھر سے فرزندان توحید کراچی سے شروع ہونے والے وحدت ٹرین مارچ میںشریک ہوں گے ،اور یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ”وحدت ملت کنونشن اور استحکام پاکستان ریلی ”میں شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ کراچی سے چلانے والے ”وحدت ٹرین مارچ”میں راولپنڈی تک جانے کے لئے راستے میں تمام چھوٹے بڑے شہروں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان شریک ہوں گے جبکہ ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ”وحدت ٹرین مارچ ”کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جا رہے ہیں جہاں وحدت ٹرین مارچ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
کراچی سے چلنے والی ٹرین مارچ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینکڑوں کارکنان اونرہنماؤں نے شرکت کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا سجاد رضوی ،سلمان حسینی کے علاوہ ،سیکریٹری جنرل محمد مہدی،نے شرکائے وحدت ٹرین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”وحدت ملت کنونشن ”ملک کے استحکام کا باعث بنے گا اور ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کو ختم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ملت یکجا ہو کر بیرونی ایجنٹوں دہشت گردوں کا مقابلہ کریں اور مملکت کا دفاع کریں۔ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور خود کش دھماکوں میں عالمی استعمار امریکہ ،اسرائیل اور بھارت ملوث ہیں جو کہ مملکت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں تاہم فرزندان توحید اپنی جانوں کا نذرانہ دینے اور ہر قسم کی قربانی کے لئے آمادہ ہیں تا کہ مملکت خداد پاکستان کی عملاً حفاظت کی جائے اور ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ سانحہ داتا دربار ہو ےا سانحہ عاشور ا کراچی اور سانحہ اربعین امام حسین ؑ ہو یا پھر سانحہ نشتر پارک ان تمام دہشت گردی کے واقعات میں امریکی اسرائیلی ایجنٹ اور کانگریسی ایجنٹ ملوث ہیں جو پاکستان کو امریکی کالونی بنانا چاہتے ہیں تاہم فرزندان توحید امریکی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کر کے مملکت خداد پاکستان کی حفاظت کریں گے ۔اس موقع پر شرکائے وحدت کنونشن نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ لبیک یا حسین ؑ کے فلک شگاف نعروں سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button