پاکستان

لاہور:اولیاء اللہ کے مزارات کو نشانہ بنانے والوںکا اسلام سے تعلق نہیں۔

Allama_Hassan_Zafarمجلس وحدت مسلمین پنجاب اور آئی ایس او کے وفد کی علماء اہل سنت سے ملاقات اور سانحہ داتا دربار پر اظہار تعزیت پیش۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوباہ پنجاب کے صوابئی سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے سانحہ داتا دربار لاہورکی تعزیت پیش کرنے کے لئے جامعہ نعیمیہ لاہور میں علامہ راغب نعیم ی اور علماء اہل سنت سے ملاقات کی۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ خالق اسدی کی سربراہی میںجامعہ نعیمیہ میں علامہ راغب نعیمی اور علمائے اہل سنت سے ملاقات کی اور داتا دربار کے سانحہ پر تعزیت کی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مجلس وحدت مسلمین مولانا حسنین عارف ، مولانا اظہر حسن ،سرفراز حسینی ، اخلاق الحسن ، اسدنقوی ، انجینئر روضی علی ، شیخ جنرل عمران ، آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل ظہیر قمبری اوروجاہت حسین شامل تھے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راغب نعیمی نے کہا کہ دہشت گردی کا سب سے پہلے شکار اہل تشیع تھے اب اہل سنت لوگوں نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اولیاء اللہ کے مزارات کو نشانہ بنا نا ثابت کرتا ہے کہ یہ لوگ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی ان کاکو ئی مذہب ہے ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری شیعہ قوم اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ ہے ،انہوںنے کہا کہ حکمران چند ووٹوں کی خاطر کالعدم تنظیم کی ریلیوں میں جاکر خطاب کرسکتے ہیں تو پھر حکومت کو اس طرح کے واقعات کی توقع رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس واقع کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور اس واقع میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لائے اور انہیں قرار واقعی سزا دے۔ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فورم کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا ۔
ملاقات کے اختتام پر راغب نعیمی نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریا ادا کیا اور مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button