پاکستان

پاکستان: فیس بک غیر معینہ مدت کے لئے بند

اکستان: فیس بک غیر معینہ مدت کے لئے بند
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فیس بک مکمل طور پر بلاک کردی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں فیس بک مکمل طور پر بلاک کردی گئی۔ شان رسالت میں گستاخی پر لاہور ہائی کورٹ نے آج صبح حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اکتیس مئی تک اس ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کردیا جائے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فیس بک کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام انٹرنیٹ کمپنیز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف اسلامک لائرز مومنٹ کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے فیس بک پر پابندی لگا دی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک ویب سائٹ کو بند نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے گزشتہ روزنوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت مواصلات سے جواب طلب کیاگیاتھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف اسلامک لائرز مومنٹ کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے فیس بک پر پابندی لگا دی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک ویب سائٹ کو بند نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے گزشتہ روزنوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت مواصلات سے جواب طلب کیاگیاتھا۔
وزارت مواصلات نے  عدالت کو بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں سے متعلق لنک بلاک کردیئے گئے ہیں تاہم فیس بک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جاسکتا۔مگر لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملک بھر میں مختلف تنظیموں نے مظاہرے کئے۔ جماعت اسلامی نے بیس مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم ہیکروں کے گروپس نے بھی اس احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
facebook_blockedپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فیس بک مکمل طور پر بلاک کردی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان بھر میں فیس بک مکمل طور پر بلاک کردی گئی۔ شان رسالت میں گستاخی پر لاہور ہائی کورٹ نے آج صبح حکومت کو ہدایت کی تھی کہ اکتیس مئی تک اس ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کردیا جائے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی ٹی اے نے فیس بک کو مکمل طور پر بلاک کردیا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تمام انٹرنیٹ کمپنیز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف اسلامک لائرز مومنٹ کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے فیس بک پر پابندی لگا دی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک ویب سائٹ کو بند نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے گزشتہ روزنوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت مواصلات سے جواب طلب کیاگیاتھا۔
لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے خلاف اسلامک لائرز مومنٹ کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسلم ممالک نے فیس بک پر پابندی لگا دی ہے لیکن پاکستان میں ابھی تک ویب سائٹ کو بند نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے گزشتہ روزنوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت مواصلات سے جواب طلب کیاگیاتھا۔
وزارت مواصلات نے  عدالت کو بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ خاکوں سے متعلق لنک بلاک کردیئے گئے ہیں تاہم فیس بک کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جاسکتا۔مگر لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک کو عارضی طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملک بھر میں مختلف تنظیموں نے مظاہرے کئے۔ جماعت اسلامی نے بیس مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم ہیکروں کے گروپس نے بھی اس احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button