پاکستان

شہادت دختر پیغمبر اکرم (ص)جناب فاطمۃ الزہرا (س)کی مناسبت سے جلوس ہائے عزاء نکالے گئے

karachi_juloosشہادت دضتر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،خاتون جنت جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی مناسبت میں ملک بھر سمیت کراچی میں بھی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہادت بی بی زہرا (س)کی مناسبت پر عزاداران سیدہ فاطمۃ الزہرا(س)آپ (س)کے جد امجد حضرت محم دمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ (س)کے فرزند حضر ت حجت خدا امام مہدی عج فرجہ کو پرسہ دینے کے لئے جلوس ہائے عزاء نکالے اور پرسہ دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں شہادت حضرت فاطمۃ الزہرا (س)کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام  مرکزی جلوس عزاء مرکزی امام بارگاہ جعفر طیارسوسائٹی ملیر سے نکالا گیا  جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا،قبل ازیں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے بی بی زہرہ (س)کی سیرت مبارکہ اور شہادت کے پر درد واقعات کو بیان کیا۔جلوس ہائے عزاء میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارن بی بی زہرہ (س)نے شرکت کی عزداران میں بچوں ،بوڑھوں ،جوانوں سمیت خواتین کی بہت بڑی تعداد شریک تھی ،عزاداروں نے ہاتھوں میں علم حضرت عباس (ع)سمیت یا فاطمہ زہرا(س)کے علم بھی بلند کر رکھے تھے ،اس موقع پر شہر کی مشہور معروف انجمنوں کے نوحہ خوانوں اور مرثیہ خانوں نے جناب سیدہ کی شہادت پر کلام پیش کئے اور عزاداران بی بی (س)نے سینہ زنی و نوحہ خوانی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button