پاکستان

طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے کُرم ایجنسی میں ٥ افراد شہید اور ٥ سے زائد زخمی

shiite_breaking_newsکرم ایجنسی میں واقع لاتاگو موسیٰ زئی گاؤں میں طالبان کی فائرنگ سے ٣ خواتین سمیت ٥ افراد شہید اور ٥ سے زائد زخمی۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے موسیٰ زئی گاؤں کے قریب واقع دریا میں نہارہے تھے کہ طالبان دہشتگردوں نے آکر بچوں پر فائرنگ شروع کردی جس سے ایک بچہ موقع پر ہی شہید ہوگیا ۔واقع کی خبر سنتے ہی گاؤں کے لوگ وہاں جمع ہو گئے تھے کہ طالبان دہشتگردوں نے ان افراد پر بھی فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ٣ خواتین مزید شہید ہوگئیں اور ٥ سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ کُرم ایجنسی پارا چنار ٨ لاکھ سے زائد شیعہ آبادی پر مشتمل ہے جوکہ گذشتہ ٣ سالوں سے طالبان دہشتگردوں کی دہشتگردی کا شکار ہے ان دہشتگردی کے واقعات میں اب تک ١٨٠٠ سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں اور حکومت تاحال کُرم ایجنسی کو طالبان دہشتگردوں سے آزاد نہیں کرا سکی ہے اور کوئی خاطر خواہ انتظام بھی نہیں کیا جا سکا ہے ۔طالبان دہشتگردوں نے کُرم ایجنسی تک آنے والے راستے بند کئے ہوئے ہیں جس سے وہاں کے لوگوں کو اجناس ، ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی رسائیمیں شدید قلّت پائی جاتی ہے ۔
حکومت نے بے شمار وعدے کئے ہیں لیکن اب تک ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button