پاکستان

کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے شیعہ ڈاکٹر کو شہید کر دیا

shiite-dr-haider-abbas-300x225کراچی کے علاقے میٹرو ول تین سائٹ ایریا میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے یذیدی دہشت گردوں نے ایک شیعہ ڈاکٹرحیدرعباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب یزیدی دہشت گردوں نے معروف شیعہ ڈاکٹر حیدر عباس  کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کیا کہ جب وہ مومن آباد میٹرو ول میں واقع اپنے اسپتال مریضوں کو دیکھنے اپنی گاڑی ٹویو ٹا کرولا میں جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم دہشتگردوں نے انکو تین گولیاں مار کر شہید کردیا۔
شہید ڈاکٹر حیدر عباس سر اور چہرے پر تینوں گولیاں لگنے کے سبب موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے لے جا یا گیا ۔
واضح رہے کہ شہید ڈاکٹرحیدر عباس کراچی کے علاقے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کے رہائشی تھے ،شہید نے اپنے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو بچیوں کو چھوڑا ہے ،شہید کی عمر ترپن برس تھی۔
ڈی ایس پی راؤ اقبال کا کہنا ہے کہ واقع فرقہ وارانہ دہشتگردی کا نتیجہ ہے جبکہ پولیس کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ میٹرو لائن اسپتال واقع میٹروول سائٹ ایریا کے نزدیک ہوا۔
واضح رہے کہ سانحہ عاشور کراچی اور سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں 70سے زائد افرادکی شہادت کے بعد سے اب تک کراچی میں درجنوں دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں جن کے نتیجہ میں درجنوں شیعہ شہید ہو چکے ہیں جبکہ حکومت تاحال کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام رہی ہے ،بلکہ بعض اوقات حکومتی عناصر کی جانب سے کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی منظر عام پر آتا رہاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومنت کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کر رہی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button