پاکستان

سانحہ اربعین کراچی۔۔ہزاروںشیعیان حید ر کرار کا شاہراہ فیصل ملیر پر احتجاجی دھرنا،نیشنل ہائی وے بلاک

shiitenews-3

سانحہ اربعین کراچی میں شہید ہونے والے معصوم عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام سے اظہار عقیدت اور سانحہ عاشور سمیت سانحہ چہلم کے ذمہ دار مجرموں کی عدم گرفتاری کے خلاف مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان پر آج تیسرے روز پیر کی شام کو ملیر میں ہزاروںشیعیان حیدر کرار نے احتجاجی ماتمی جلوس نکالا۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق احتجاجی ماتمی جلوس ناد علی ملیر سے نکالا گیا ،احتجاجی ماتمی جلوس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی،شرکائے

 احتجاجی ماتمی جلوس نے ہاتھوں میں علم حضرت عباس علیہ السلام اٹھا رکھے تھے جبکہ حزب اللہ اور لبیک یا حسین کے سیاہ پرچم بھی بلند کر رکھے تھے ۔واضح رہے کہ سانحہ اربعین کراچی کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے جبکہ کراچی میں آج تیسرے روز بھی شیعیان حیدر کرار نے ملیر جعفر طیار سوسائٹی سے احتجاجی ماتمی جلو س نکالا،احتجاجی ماتمی جلوس ماتم کرتے ہوئے جب کراچی کی مین شاہراہ ،شاہراہ فیصل (نیشنل ہائی وے)ملیر پہنچا تو شرکائے جلوس نے وہاں پر احتجاجی دھرنا دیا ،قبل ازیں شرکاء نے دو گھنٹے سے زائد عزاداری بھی برپا کی ،اور پھر احتجاجی ماتمی جلوس دھرنے کی صورت اختیار کر گیاجو کہ تقریباً تین گھنٹے سے زائد جاری رہا اس اثنا میں شاہراہ فیصل (نیشنل ہائی وے)پر ٹریفک معطل ہو گیا ،شیعیان حیدر کرار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں بالخصوص کراچی میں ملت جعفریہ کی نسل کشی کے خلاف ایکشن لیا جائے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے قلع قمع کیا جائے تا کہ آئیندہ ایسے سانحات نہ ہوں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سانحہ عاشور اور سانحہ چہلم میں ملوث دہشت گرد وں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور کراچی میں دہشت گردی کے اصل ذمہ داروں کو گرفتار کیا جائے ،شرکائے احتجاجی جلوس نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ملت جعفریہ کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا اور دہشت گردوں کے خلاف کوئی موثئر کاروائی سمیت بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملت جعفریہ گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ کرے گی اور تمام تر سنگین حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے اور اپنے اقتدار کو طول دینے میں مصروف عمل ہے،جبکہ شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے مقررین نے واضح کیا کہ حکومت کے اس رویہ پر ملت جعفریہ خاموش تماشائی نہیں بنی رہے گی بلکہ مزاحمت جاری رکھے گی،اس موقع پر شیعیان حیدر کرار نے لبیک یا حسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں سمیت امریکہ مردہ باد،اسرائیل مردہ باد،شہادت سعادت،شیعہ سنی اتحاد سمیت دہشت گردی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ،بعد ازاں شرکائے احتجاجی ماتمی جلوس پر امن طور پر منتشر ہو گئے

 

shiite_karachi_protest-2

 

 

 

 

 

 

 

shiite_karachi_stiin-1

 

۔

متعلقہ مضامین

Back to top button