پاکستان

دہشت گردوں کا اصل ہدف مرکزی جلوس تھا، ذوالفقار مرزا

shiite_zulfiqar_mirza1

وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا اصل ہدف چہلم کامرکزی جلوس تھا۔سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باعث وہ اپنا مقصد حاصل نہ کرسکے۔امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرپاکستانی کا فرض ہے کہ اپنی آنکھیں کھلی رکھے اور حکومت کی مدد کرے،کچھ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں،جن سے تفتیش جاری ہے، تفتیش اور اصل ملزمان کو پکڑنے کیلئے مہلت دی جائے۔

شواہد کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا، تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاکھوں گاڑیاں سڑک پر چلتی ہیں ہر گاڑی کو اسکین کرنا ممکن نہیں، عوام سے التجا کرتا ہوں کہ پرامن بتارہے ہیں۔ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے قومی سانحہ تھا، کل ہونے والے دھماکے سے ثابت ہوگیا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور ہم اس کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال سے ملنے والا دوسرا بم سیل تھا جس کی وجہ جاسوس کتے اس کی نشان دہی نہیں کرسکے،

 

متعلقہ مضامین

Back to top button