پاکستان

کراچی: 21شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی , شرکاء کے لبیک یاحسین کے نعرے

shiite_funeral_prayer

چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پرکراچی میں بم دھماکوں میں شہید ہونے والے عزاداروں کو ماڈل کالونی ملیر کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء لبیک یاحسین کی صداوٴں میں ماتم کرتے رہے۔ سوگواروں کی طرف سے مثالی صبرواستقامت کا مظاہرہ کیا گیا۔

 

شہداء کی ملیر کے آرسی ڈی گراوٴنڈ میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔ ایک ہی علاقے سے چودہ جنازے اٹھنے پر کہرام بپا ہوگیا۔ ہرطرف لبیک یاحسین کی صداوٴں میں سوگواران ماتم کرتے رہے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افرادسمیت چودہ افراد ضمیر حسین، انور عباس، توقیر حسین، سلمان حسین، زین سہراب، شاہد علی، محمد علی، انجم حسین، بابر علی حسنین، کاظم حسین، شہنشاہ حسین، آصف حسین،احمد حسین، عامر حسین کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ شیعت نیوز کے مطابق, جس کی امامت مولانا کوثر عباس نے کرائی۔ اس موقع پر گراؤنڈ میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ، گراؤنڈ کی طرف آنیوالے تمام راستے بند کردیئے گئے ۔ پولیس اور رینجرز کے جوانوں، اورمقامی تنظیموں کے کارکنان نے سکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنیوالے ہر شخص کو تلاشی کے بعد گراؤنڈ میں جانے دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماوٴں اور کارکنوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

دھماکوں میں شہید ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے یونین کونسل ناظم اور چھ کارکنوں کی نماز جنازہ جناح گراوٴنڈ میں ادا کی گئی۔

گذشتہ روزسوگواران حسینی کی ایک بس پرجوجعفرطیارسے اربعین حسینی کے مرکزی جلوس میں شرکت کے لئے جارہی تھی نرسری کے علاقے میں خودکش دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں متعدد زائرین وعزاداران حسینی شہید ہوگئے اس کے بعد زخمیوں کوجب جناح اسپتال منتقل کیا گیا وہاں پربھی موجود لوگوں پرخودکش حملہ کیا گیا اس طرح کے جمعہ کوہونےوالے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونےوالوں کی تعداد اب ستائیس ہوگئی ہے ۔آج پورے کراچی میں ہڑتال ہے اورتمام کاروباری مراکزبند ہيں ۔ پورا شہر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ۔ آج نمازکے جنازہ کے بعد شہدا کے جلوس جنازہ میں جذباتی مناظردیکھنے میں آئے ۔ کل کے حادثے میں بعض گھرانے کے ایک سے زائد لوگ شہید ہوئے ہيں ۔ شیعہ علماء اورقائدین نے اس طرح کے واقعہ کوامریکہ اورسامراجی طاقتوں کی سازش کا نتیجہ قراردیا ہے اورکہا کہ ہم پاکستان کے شیعہ وسنی مسلمان اپنا اتحاد قائم رکھ کردشمنان اسلام کی اس طرح کی سازشوں کوناکام بنادیں

متعلقہ مضامین

Back to top button