پاکستان

پاکستان بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس عزا نکالے جا رہے ہیں۔

ashura_4

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں چہلم امام حسین علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔شیعت نیوز کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروںمیں جلوس عزا برآمد ہو چکے ہیں اور عزاداری کا سلسلہ جاری و ساری ہے ،قبل ازیں ملک کی تمام شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جبکہ کراچی میں مرکزی مجلس عزاء نشتر پارک میں منعقد ہوئی جہاں لاکھوں کی تعداد میں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی ،بعد ازیں جلوس عزا بھی برآمد ہوا،واضح رہے

 کہ جلوس عزا نشتر پارک سے برآمد ہو چکا ہے اور اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے ،جبکہ جلو س عزا کے راستے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن نے نماز با جماعت کا اہتمام بھی کیا ہے جہاں پر عزاداران امام حسین علیہ السلام نماز ظہرین با جماعت ادا کرنے کے بعد سینہ زنی و نوحہ خوانی کرتے ہوئے جلوس عزا کو آگے بڑھاتے ہوئے حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر کر دیں گے،جلوس عز ا میں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام نے علامتی کفن بھی پہن رکھے ہیں جن پر عزاداری یا شہادت کے نعرے آویزاں ہے،نماز باجماعت کے بعد آئی ۔ایس۔او کے اراکین سانحہ عاشورکے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے جبکہ امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے جائیں گے،بعد ازاں اراکین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سانحہ عاشور کی جگہ پر شہدائے سانحہ عاشور کی یاد میں مجلس عزا بھی منعقد کریں گے ،شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق جلوس عزا میں انتہائی اہم ترین بات یہ ہے کہ مرکزی جلوس عزاء کی قیادت علمائے کرام اور شہدائے سانحہ عاشور کے خانوادے کر رہے ہیں جنہوںنے لباسوں پر کفن پہن رکھا ہے اور اس عزم کا اعادہ کئے ہوئے ہیں کہ عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور عزاداری کے لئے کتنی ہی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا تو دیں گے مگر عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button