پاکستان

پاکستان بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزي جلوسوں ميں عزاداروں کاکفن پہن کر شریک ہونے کا عزم۔

shiite_arbaeen

دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام اور آپ علیہ السلام کے جانثار ساتھیوں کے چہلم کے سلسلہ میں مراسم عزاداری کا سلسلہ انتہائی عقیدت واحترام اور جوش و ولولہ سے جاری و ساری ہے۔شیعت نیوز کے مطابق ملک بھر میں بشمول،پشاور،پاراچنار،ہنگو،کوئٹہ،ڈیرہ اسماعیل خان،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،جھنگ،ملتان،قصور،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،رحیم یار خان،سکھر،نواب شاہ،خیر پور،لاڑکانہ،دادو،حیدر آباد،سیہون،کوئٹہ،جیکب آباد اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے تمام شہروں اور

 دیہاتوں میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں مراسم عزاداری کا سلسلہ جاری و ساری ہے ،جبکہ ملک بھر کی تمام شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد کی جا رہی ہیںاور شب اربعین کے سلسلہ میں اعمال شب اربعین بھی انجام دئیے جائیں گے ،اور کل بروز جمعہ ملک بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عزداری کے سلسلہ میں تمام چھوٹے بڑے شہروں سے جلوس عزاء برآمد ہوں گے جہاں پر عزداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسل اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو ان کے مظلوم لال کا پرسہ دیں گے،اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے جلوسوں کو اختتام پذیر کریں گے،قبل ازیں ملک بھر کی تمام شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں مجالس عزاء برپا ہوں گی جہاں پر علمائے کرام اور ذاکرین عظام شہدائے کربلا کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالیں گے۔دوسری جانب ملت جعفریہ اور عزداران سید الشہدا علیہ السلام نے سانحہ عاشور میں ہونے والے بم دھماکہ کے بعد اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ کل ملک بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں نکالے گئے جلوس عزا میں کفن پہن کر شریک ہوں گے،اور عزداری پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے،ملت جعفریہ نے اس عزم کا اظہار بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر جانوں کا نذرانہ دے کر بھی جلوس عزاء نکالنا پڑے تو ہر گز ہر گز گریز نہیں کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button