پاکستان

کربلا۔چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام میں شریک ہونے والے زائرین کے تحفظ کے لئے پندرہ ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔

roza_e_imam_hussain_as

چہلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام میںدنیا بھر سے شریک ہونے والے زائرین کے تحفظ کے لئے پندرہ ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ان خیالات کا اظہار کربلا کے سیکیوریٹی پولیس کے سربراہ میجر آلہ عباس نے اسوت العجاز نیوز ایجنسی کو انٹریو دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شریک ہونے والے

 زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکوریٹی فورسز نے پلان مرتب کر لیا ہے جس کے نتیجہ میں پندرہ ہزار پولیس اہلکاروں کو کربلا میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیوریٹی پلان پر چوبیس جنوری سے ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر اہلکاروں کی تعداد پندرہ ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار کی جا سکتی ہے اور دوسرے شہروں سے فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ چہلم سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مراسم عزاداری کی انجام دہی کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کربلا پہنچ رہے ہیں اور یہ سلسلہ تا حال جاری و ساری ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button