پاکستان

سانحہ عاشورہ میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے،رحمان ملک

ashurabombblast

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سانحہ عاشورہ میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے،سانحہ کی حتمی رپورٹ دس روز کے اندرقومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں تین بم دھماکے کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ سانحہ عاشورہ کے بعد ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار میں ملوث تیس ملزمان بھی وڈیوفوٹج کی مدد سےگرفتارکئے جا چکے ہیں-

 

وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ لشکر جھنگوی، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور جیش محمد تنظیمیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کررہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ عاشورہ کے دن ہونے والا دھماکہ خودکش نہیں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک حملہ آور کو گرفتار کیا ہے جس سے ڈیوائس سے جڑا ہوا ایک موبائل برآمد ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال کئے گئے تینوں بم بنانے والے گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان واقعات میں لشکر جھنگوئی ملوث ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی، القاعدہ، تحریک طالبان اور جیش محمد تنظیمیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کررہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button