پاکستان

کراچی یوم عاشورہ کے موقع پر بم دھماکے اور جلاؤ گھیراؤ کے پیچھے ایک ہی زہن کارفرما ہے۔

mwm

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ حکومت سندھ ابھی تک کراچی کے سانحہ کی تحقیقات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اوربعض عناصر واقع کا رخ موڑنے کی کو شش کر رہے ہیں، العارف ہاؤس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیا ن میں علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فٹیج سے ظاہر ہوگیا ہے کہ کراچی میں دھماکے کروانے اور بعد میں آگ لگانے میں ایک ہی زہن کارفرماتھا ۔انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت دستانے،کیمیکل اور دیگر مواد فراہم کیا گیا اور مخصوص گروہ نے جلاؤ گھراؤ کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت فی الفور

 واقع میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے اُن کو عوام کے سامنے لائے اور مظفرآباد بم دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی عوام عوام کے سامنے لائی جائے۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ سانحہ کراچی کا مقصد فرقہ واریت پھیلانے کی ایک سازش تھی جسے علمائے اہل تشیعُ اور اہلسنت نے خاک میں ملادیا ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button