پاکستان

صدر زرداری کا اسپتال کا دورہ، سانحہ عاشورہ کراچی کے زخمیوں کی عیادت

president

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ سانحہ عاشورہ کا غم محسوس کرسکتے ہیں، شہید بینظیر بھٹو نے بھی ایسے ہی ایک حملے میں جان دی۔

صدر مملکت اچانک بغیر کسی پروٹوکول کے زخمیوں کی عیادت کیلئے نجی اسپتال پہنچے ۔ صدر نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور آدھے گھنٹے سے زائد وہاں موجود رہے۔صدر زرداری نے تمام زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اورانکے علاج و معالجے کی سہولتوں کے علاوہ معاشی حالات کے بارے میں بھی تفصیلات معلوم کیں اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ عوام کو مارنے والے کسی رعایت

 کے مستحق نہیں۔ عوام کی طاقت کے ذریعے دہشت گردوں سے نمٹا جائیگا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button