پاکستان

کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں خودکش حملے میں 32 افراد جاں بحق اور 80 زخمی


karachi1

کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں خودکش حملے میں 32 افراد جاں بحق اور اسی سے زائد زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد مشتعل افراد نے متعدد گاڑیاں اور دکانوں کو آگ لگا دی۔خودکش حملہ آور نے جلوس کو ٹاور کے علاقے میں نشانہ بنایا،زخمیوں کو سول،جناح،لیاقت نیشنل اور شہر کے نجی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔خودکش حملہ آور کا سر اور دھڑ مل گیا ہے اور حملہ آور کی شناخت کرنیوالے کو حکام کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔خودکش حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مشتعل

 افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑکیں بلاک کر دیں جبکہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور 200 دکانیں،68 گاڑیاں اور مختلف املاک کو نذرآتش کر دیا گیا۔ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس سنگل پر ہونے والے خودکش حملے میں بچوں و رینجرز اہلکار سمیت 32 افراد جاں بحق  30 جبکہ صحافیوں سمیت 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کے مطابق 30  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ہونے والے40 افراد کو جناح اسپتال جبکہ 40 کو جناح اسپتال اور دیگر کو آغاخان اسپتال منتقل کیا گیا ہے،اسپتالوں سے خون کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔حکام کے مطابق رینجرز اہلکار عبدالرزاق نے خودکش بمبار کو پکڑا تو اس نے خود کو اڑا لیا۔وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا اور ماتمی جلوس میں دھماکہ کرنے والے کافر ہیں۔ رحمان ملک نے آئی جی سندھ سلطان بابر خٹک سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے کہا بتایا کہ دھماکے کے مقام سے ایک انسانی سر ملا ہے جو خودکش آور کا ہو سکتا ہے۔ اور صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی مذمت کی ہے اور عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

 

رینجرز اہلکارنے جان دے کرجلوس کو بڑی تباہی سے بچایا- کراچی میں رینجرز نے اہلکار عبدالرزاق نے جان دے کر محرم کے جلوس کو بڑی تباہی سے بچایا ۔ خودکش حملہ آور نے عاشورے کے جلوس میں گھسنے کی کوشش کی تھی، جسے رینجرز کے اہلکار عبرالرزاق نے پکڑ لیا۔ جس پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل لیاقت نے شہید اہلکار کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے، دھماکے میں رینجرز کے دو اہلکار شہید ہوئے۔  

 

متعلقہ مضامین

Back to top button