پاکستان

محرم الحرام کے ساتویں روز مجالس عزاء سے علماء و ذاکرین کا خطاب

azadar

محرم الحرام کے ساتویں روز دنےا بھر کی طرح پاکستان میں مجالس عزاء میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جوش وخروش اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت ،جبکہ ملک بھرمیں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے سینکڑوں جلوس عزاء نکالے گئے ۔اسلام آباد،راولپنڈی ،لاہور ،پشاور،پاراچنار،ہنگو،ڈیرہ اسماعیل خان،کوئٹہ،سکھر،خیر پور،لاڑکانہ اور کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اوردیہاتوں میں مجالس عزاء سے علامہ عباس کمیلی،علامہ جواد نقوی،علامہ طالب جوہری،مولانا عقیل الغروی،مولانا حسین مسعودی،مولانا باقر زیدی،مولاناغلام عباس

  رئیسی،مولانا ذکی باقری،مولانا شہنشاہ نقوی،علامہ آفتاب حیدر جعفری،علامہ فرقان حیدر عابدی،ڈاکٹر کلب حسن صادق، نے خطاب کیا جبکہ عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے ملک بھر میں شہادت حضرت قاسم علیہ السلام کی مناسبت سے ساتویں روز جلوس عزاء نکالے اور سینہ زنی و نوحہ خوانی کی ۔ اسلام آباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں دہشت گردی کی کاروائی سے یہ چابت ہو گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق ان کے آباؤ اجداد اور یزیدی گروہوں سے ہے،علامہ جواد نقوی نے کہا کہ عزاداری کو زندہ رکھنا ہماری شرعی ذمی داری ہے اورہمیں چاہئیے کہ عملی طور پر عزاداری میں وارد رہیں اور آج کے اس غیر معمولی حالات میں عزاداری کو بھی غیر معمولی انداز سے منانا چاہیئے،علامہ طالب جو ہری نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں عزادار سید الشہداء بنا کر اس دنیا میں بھیجا اور انہوں نے کہا کہ عزادار در اصل اسلام اور امام حسین علیہ السلام کے سفیر ہیں اس لئے عزاداران سید السہداء کو چاہیئے کہ معرفت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عزاداری کو برپا کریں۔علامہ تقی شاہ نے نشتر پارک میں مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں جو ظلم سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر برپا ہوئے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اور ملت کا اتحاد ہی ان تما تر سازشوں کا قلعہ قمع کر سکتا ہے،مولانا ذکی باقری نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے کے لئے عترت رسول صلی اللہ علیہ والہِ وسلم کی ضرورت ہے اور عتر ت کو سمجھنے کے لئے قرآن کی ضرورت ہے ،ہمارے نوجوانوں کو چاہیئے کہ قرآن سے اپنا عشق بڑھائیں اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ان کا کہنا تھا کہ سات محرم الحرام کو صرف امام حسین علیہ السلام پر پانی ہی بند نہیں کیا گیا تھا بلکہ کھانے کو بھی کچھ نہ تھا،انہوں نے کہا کہ آج بھی اگر کوئی کربلا پر غور کرے تو اس کی آنکھ سے خون ہی کے آنسو جاری ہوں گے،علامہ آفتاب حیدر جعفری اور علامہ جعفر رضا نقوی نے سینٹرل جیل اور لانڈھی جیل میں مجالس عزاء سے خطاب کیا اور فلسفہ عزاداری کی وضاحت کی،جبکہ ملک بھر میں عزاداران سید الشہدا ء امام حسین علیہ السلام نے شہادت حضرت قاسم علیہ السلام کی مناسبت سے ماتمی جلوس نکالے اور ملکبھر کی انجمنوں نے نوحہ خوانی و عزاداری سید الشہدا علیہ السلام برپا کی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button