مقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی ریاست کے ڈرون طیارے کو مار گرایا

israil kickرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی فوج کے ایک جاسوس طیارے کو آج فلسطین کی مزاحمت کاروں نے نشانہ بناکر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس رپورٹ میں جاسوس طیارے کے ماڈل کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا تھا کہ حماس نے غزہ کے علاقے میں صہیونی ریاست کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرا کر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تفصیلات بعد میں بیان کی جائے گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے مزاحمت کار تمام ساز و سامان کے ساتھ صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب صہیونی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ گر گیا۔ صہیونی ریاست نے واقعے کی تحقیق کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button