مقبوضہ فلسطین

صہیونی ریاست کی جارحیت، فلسطینوں کا جوابی کاروائی پر زور

terorist5صہیونی ریاست کے فوجيوں نے سنيچر کي صبح غرب اردن کے شہر الخليل کے جنوبي علاقے بيت عوا ميں حملہ کرکے فلسطيني مسلمانوں کے گھروں پر اشک آور گيس کے گولوں سے حملے کئے جس کے نتيجے ميں دسيوں فلسطيني گھٹن کا شکار ہوگئے ۔ جن ميں بڑي تعداد ميں بيہوش بھي ہوگئے ہيں ۔ اس سے قبل اسرائيلي فوجيوں نے غزہ پر حملہ کرکے کم سے کم پانچ فلسطينيوں کو شہيد کرديا تھا يہ حملہ جمعہ کو کيا گيا ۔ اسرائيل کے جنگي طياروں نے غزہ کي فضائي حدود ميں کافي ديرتک پروازيں بھي انجام ديں ۔
جمعرات کو اسرائيلي فوجيوں نے غرب اردن ميں بھي ايک فلسطيني نوجوان کو شہيد کرديا تھا جس کے جواب ميں فلسطيني مجاہدين نے مقبوضہ فلسطين کے جنوبي علاقے ميں صیہونی ٹھکانوں پر حملہ کيا ۔ صہیونی ریاست کي وحشيانہ کاروائيوں اور حملوں کے بعد اسماعيل ہنيہ کي زير قيادت فلسطينيوں کي منتخب حکومت کے ترجمان ايہاب الغصين نے کہا ہے کہ مزاحمتي قوتيں اسرائيل کے جارحانہ اقدامات کا ہرحال ميں جواب ديں گي ۔ ايہاب الغصين نے نے کہا کہ غزہ پر صہیونيوں کے حملوں سے فلسطين کي منتخب حکومت کو کوئي پريشاني لاحق نہيں ہوگي کيونکہ مزاحمتي قوتيں اسرائيلي جارحيت کا جواب دينے کے لئے ہمہ وقت تيار ہيں ۔ فلسطين کي عوامي مزاحمتي کميٹيوں کي فوجي شاخ ناصر صلاح الدين بريگيڈ نے اسرائيلي حملوں کے جواب ميں خبردار کيا ہے کہ وہ اس جارحيت کا جواب دے کر رہے گي ۔ عوامي محاذ برائے آزادي فلسطين کے ڈپٹي سکريٹري جنرل قيس عبدالکريم نے بھي صیہونی حکومت کے مقابلے ميں سبھي فلسطيني گروہوں کے متحد ہوجانے پر زور ديا ہے ۔
اس درميان غزہ کے ہزاروں باشندوں نےمظاہرہ کرکے اسرائيلي جارحيت کي مذمت کي اور کہا کہ وہ اسرائيل کے مقابلے ميں مزاحمتي قوتوں کي حمايت جاري رکھيں گے اور اس قسم کي جارحيتوں کا بھرپور جواب ديں گے ۔ حماس کے سياسي دفتر کے رکن موسي ابومرزوق نے بھي غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کي مذمت کرتے ہوئے جن ميں پانچ فلسطيني شہيد ہوگئے کہا کہ صيہوني حکومت نے ايک بار پھر ثابت کرديا ہے کہ وہ کسي بھي عہد وپيمان کي پابندي نہيں کرتي ۔ حماس کے ايک اور رہنما خليل الحيہ نے بھي کہا ہے کہ غزہ ميں مزاحمتي قوتيں اسرائيلي جارحيت کا جواب دينے کے لئے تيار ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button