مقبوضہ فلسطین

محمود عباس، فلسطینیوں کے حقوق سے پسپائی

mehmod abbasفلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والے صیہونی گروہ نے کہا ہے کہ یہ بات خوشی کی ہے کہ فلسطین کی خودمختار انتظامیہ فلسطین کے مسائل منجملہ ایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل کے مسئلے پر پیچھے ہٹتی جارہی ہے۔ الاقصی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صائب عریقات اور تزیپی لیؤنی نے حالیہ گفتگو میں مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ فریقین کے درمیان گفتگو کا یہ عمل ایسی حالت میں جاری ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنے کبھی کسی وعدے پر عمل نہیں کیا ہے اور فلسطینی علاقوں میں صیہونی آباد کاری عمل بھی بدستور جاری ہے اور یہی نہیں بلکہ یہ غاصب حکومت، فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے ساتھ اپنے سازشی مذاکرات میں صرف یکطرفہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ فلسطین کے تمام مزاحتی گروہ خاصطور سے فلسطین کی اسلامی مزامحتی تحریک حماس ان سازشی مذاکرات کے سخت خلاف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button