مقبوضہ فلسطین

غزہ کے مظلوم عوام پر مصیبتوں کے پہاڑ

ghaza mapفلسطيني ذرائع کے مطابق مصر اور غزہ کے درميان واقع رفح پاس کي بندش کي وجہ سے شہر ميں ايندھن کي شديد قلت پيدا ہوگئي ہے اور غزہ کا واحد بجلي گھر بند ہونے کے قريب پنہچ گيا ہے۔ اسرائيل نے بھي غزہ ميں داخلے کے راستے کرم ابو سالم پاس کو بند کرديا ہے۔
خبروں ميں کہا گيا ہے کہ بجلي کي سپلائي ميں تعطل کي وجہ سے شہر ميں صحت عامہ کے مراکز اور اسپتالوں ميں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ صحت و صفائي کا نظام بھي بري طرح متاثر ہوگا۔ سات سال سے جاري محاصرے اور ايندھن کي فراہمي رک جانے کي وجہ سے غزہ کے بجلي گھر ميں کئي بار کام بند ہوچکا ہے۔
اقوام متحدہ کے ذيلي ادارے اوچا کے مطابق غزہ ميں داخلے کے تمام راستے بند ہوجانے اور محاصرے کي وجہ سے شہر کي انساني صورتحال المناک شکل اختيار کرتي جارہي ہے۔ اسرائيل نے دوہزار سات سے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button