مقبوضہ فلسطین

آٹھ روزہ جنگ سے کامیابی کےنزدیک /فلسطین کی حمایت پر ایران کی قدردانیاسماعیل ہنیہ

ismail haniyaفلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ حماس کے ایجنڈے میں آوارہ وطن فلسطینیوں کی واپسی اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے اور فلسطینی اب فتح کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں فلسطینیوں کی حمایت پر ہم ایران کے قدرداں اور شکر گزار ہیں۔
فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے حماس کی تشکیل کی سالگرہ کے موقع پر ٹی وی پر براہ راست گفتگو میں کہا ہے کہ حماس کے ایجنڈے میں  آوارہ وطن فلسطینیوں کی واپسی اور قیدیوں کی آزادی شامل ہے اور فلسطینی عوام  اب کامیابی کے بالکل قریب پہنچ گئے ہیں فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت پر ہم ایران کے قدرداں اور شکر گزار ہیں کیونکہ ایران کے تعاون کے بغیر اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنا مشکل تھا ہم اس پر ایران کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پر اسرائیل سے ہر گز مذاکرات نہیں کریں گے۔ آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی آزادی ہمارے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button