مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی فضائیہ کے سربراہ کا اعتراف

israilصیہونی حکومت کی فضائیہ کے سربراہ نے اعتراف کرلیا ہے کہ فلسطینی استقامت کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی پریس سنٹر کے مطابق امیر ایشل نے کہا کہ اسرائيلی فوج کو غزہ کے خلاف حالیہ آٹھ روزہ حملوں میں شدید چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ صیہونی فضائيہ کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ اسرائيل کی فوج فلسطینی استقامت کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائي نہیں رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے ایک بار پھر اپنی اور اپنے حامیوں کی وحشیانہ ماہیت کو آشکار کرتے ہوئے چودہ نومبر سے اکیس نومبر تک غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے حملے کئے تھے لیکن اسے اس بار نہایت شدید شکست ہوئي۔ فلسطینی استقامت نے آٹھ روزہ جارحیت میں صیہونی حکومت کو میزائلوں سے جواب دیاجس کے بعد اسے جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button