مقبوضہ فلسطین

حماس اورفتح کےمابین قومی حکومت کی تشکیل کامعاہدہ

shiitenews_hamas_fathaتحریک فتح اور تحریک حماس کےرہنماؤں نےقومی حکومت کی تشکیل کےمعاہدےپردستخط کردیئےہیں۔
رپورٹ کےمطابق تحریک حماس کےرہنماخالدمشعل اور فتح کےسربراہ محمودعباس جنھوں نےدوہزارسات کےبعد سے اب تک ایک دوسرےسےملاقات نہيں کی تھی آخرکاربدہ کےروز قاہرہ میں ایک سرکاری تقریب کےدوران قومی وحدت کےمعاہدےپردستخط کردیئے۔
اس سےقبل منگل کےدن تحریک حماس اور فتح کےرہنماؤں نےباہمی اختلافات کےخاتمےکےلئےقاہرہ میں وحدت معاہدےپردستخط کئےتھے۔
اس موقع پرخطاب کرتےہوئےتحریک فتح کررہنماخالدمشعل نےکہاکہ ہمارامقصد بیت المقدس کودارالحکومت قراردیتےہوئےغرب اردن اورغزہ میں ایک خودمختارفلسطینی حکومت کی تشکیل ہے۔ ایک ایسی مملکت کی تشکیل جس میں کوئی صیہونی کالونی نہ ہواورجس میں فلسطینی زمینوں اورفلسطینی جلاوطنوں کی وطن واپسی کےحق کےسلسلےميں کوئی چشم پوشی نہ کی جائے۔
تحریک حماس کےرہنمانےکہاکہ حماس امن وآشتی کےلئےہرقیمت چکانےکےلئےتیارہے اور ہماری جنگ صرف اسرائیل سےہے۔
واضح رہےکہ دونوں فلسطینی گروہوں کےدرمیان ہونےوالےوحدت معاہدےکامقصدقومی اتحادکی حکومت کی تشکیل اورایک سال کےاندرپارلیمانی اورصدارتی انتخابات کاانعقاد ہے۔
صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نےتحریک فتح اورحماس کےدرمیان ہونےوالےاس معاہدےپرشدیدناراضگی کااظہارکیاہے۔ صیہونی وزیراعظم نےکہاکہ میں ابومازن سےمطالبہ کرتاہوں کےحماس کےساتھ معاہدےکوپوری طرح منسوخ کردیں اور اسرائیل کےساتھ صلح کاراستہ اختیارکریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button