مقبوضہ فلسطین

غزہ صہیونی حکومت کے حملوں میں 19 فلسطینی شہید

gaza_attackصہیونی حکومت کی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں غزہ پر کئی بار حملے کرکے کم ازکم 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے پریس ٹی وی کے مطابق غزہ پر صہیونی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں
صہیونی حکومت کے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر یہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں  جب اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے صہیونی حکومت سے کہا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اپنے حملے بند کردے
دوسری طرف صہیونی حکومت کے صدر شعمون پریز نے اپنے ایک مضحکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر یہ حملے انسانی حقوق کے دفاع کے لئے ہيں فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے یہ حملے امریکہ کی براہ راست حمایت کے تحت انجام پارہے ہيں ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں اسلامی بیداری کی لہر سے خائف یہ صہیونی حکومت سراسیمگی کے عالم میں یہ حملے کررہی ہے اور سعودی عرب کی حکومت جو اسلامی ملک کے دفاع کے بہانے بحرین میں عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button