مقبوضہ فلسطین

مصر نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی

nabil_alarabiمصر نے غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے مصرکے وزیر خارجہ نبیل العربی نے عرب سفارتکاروں سے کہا کہ صہیونی حکومت کے اس اقدام کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی اجلاس کریں ذرائع کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے بعض عرب ملکوں کے وزراء خارجہ سے ٹیلی فون گفتگو میں صہیونی حکومت کے ان حملوں پر بات چیت کی مصری وزیر خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا دوسری طرف مصرکی فوجی حکومتی کونسل کے سربراہ محمد حسن طنطاوی نے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے وہ مصر کی سرحدی حدود میں کسی بھی طرح کی جارحیت سے باز رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کو حکم دے دیا ہے کہ جو بھی طیارہ مصرکے سرحدی علاقوں میں کسی ہدف کو نشانہ بنائے یا مصر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے اسے مارگرایا جائے ۔ جمعہ کو قاہرہ میں لاکھوں کی تعداد میں مصری شہریوں نے مظاہرہ کے غزہ اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور مصری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائيل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سلسلے ميں مصری حکومت کا یہ تازہ موقف بہت ہی غیر معمولی تبدیلی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button