مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کے خلاف جوابی کاروائی

mooshak2غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی آئے دن کی جارحیتوں کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے صیہونیوں کے خلاف جوابی کاروائی کی ہے۔تحریک حماس کی فوجی شاخ قسام بریگيڈ نے اعلان کیاہے کہ اس کے جوانوں نے صیہونی کالونیوں پر پچاس راکٹ برسائےہیں۔صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں غزہ کے خان یونس اور رفح شہروں پر توپخانے سے گولہ باری کی ہے۔
صیہونی حکومت غزہ پرایسے عالم میں حملے کررہی ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کا دورہ کرنے پر آمادگي ظاہر کی ہے۔صیہونی حکومت نے محمود عباس کے دورہ غزہ کی شدید مخالفت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button