مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا ایک اور ویٹو

UN-322x277امریکہ نے ایک بارپھر صہیونی حکومت کے خلاف پیش کی جانےوالی ایک قرارداد کو ویٹو کردیا.اقوام متحدہ کے دفتر سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف فلسطینی نمائندے کی طرف سے صہیونی حکومت کی مذمت میں پیش کی جانے والی اس قرارداد کے حق میں چودہ ممبران نے ووٹ دئے مگر امریکہ نے صہیونی حکومت کے جرائم کی کھلم کھلا حمایت کرتے ہوئے اس قرار  داد کو ویٹو کردیا۔ اس قرارداد میں صہیونی بستیوں کی تعمیر پر مبنی اسرائیلی اقدام کی مذمت کی گئی تھی ۔ واضح رہے اس سے پہلے امریکہ رائےعامہ کو گمراہ کرنے کے لئے ظاہری طور پر کئي بار صہیونی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کا اعلان کرچکا تھا مگر عملی میدان میں اس نے اسرائیل کے اس غیرانسانی اقدام کی کھلی حمایت کی ہے ۔ اس سے پہلے جمعرات کو امریکی صدر باراک اوبامہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے ذریعہ تعمیر کی جارہی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ ان کے خلاف اقدامات کریں گے ۔ اقوام متحدہ اب تک بارہا اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرچکا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی تعمیر کو روک دے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button