لبنان

لبنانی فورس کوذبح کرنے والا داعش کے قاتل ابوہریرہ کون ہے؟

lab killingالعالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ اگست میں اغواہونے والے 2لبنانی فورس کوذبح کرنے والا بدنام زمانہ دہشت گرد داعش کاسرکردہ20سالہ ابوہریرہ نکلا،ذرائع کاکہناہے کہ گذشتہ ماہ اگست میں داعش اورالنصرہ سے تعلق رکھنے والے

دہشت گردوں نے لبنان کے مشرق میں سرحدی علاقہ عرسال جوشام سے ملی ہوئی ہے۔میں فوجی ٹھکانوں پرحملے کرکے42فوجیوں کواغواکیاتھا بعدازآں لبنانی فوج کی طرف سے فائربندی کی شرط پرانہیں رہاکئے گئے۔
الجدیدٹی وی رپورٹ کے مطابق دہشت گردابوہریرہ طرابلس میں1994کوپیداہوا،اس کاتعلق سلفی جہادی گروہ داعش سے ہے،جب طرابلس میں حالات خراب ہوئے تووہ بھاگ کر سوریا کے شہرقلمون چلاگیا تھا۔ لیکن عرسال کی لڑائی سے 2ہفتے قبل اس کولبنان کے شمال میں دیکھاگیاہے۔خیال رہے وہ بدنام زمانہ دہشت جماعت داعش کے اندرقصائی کے لقب سے جاناجاتاہے اس نے حال ہی میں ایک لبنانی آرمی علی سید کوبھی ذبح کیاتھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button