لبنان

عرسال میں لبنانی فوج اورمسلح دہشت گردوں کے درمیان لڑائی۔

leb tropالعام ٹی وی رپورٹر کے مطابق لبنانی فوج سرحدی علاقہ عرسال میں دہشت گردوں کے ٹھکانے طرف پیش قدمی کر رہی ہے تاکہ مسلح دہشت گردوں کولبنانی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دے،لیکن ان دہشت گردوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے جوشاید لبنانی فوج انہیں روکنے میں کامیاب نہ ہو، لبنان میں موجود العالم کے رپورٹر فاطمہ کاکہناتھاکہ ابھی تھوڑی دیرقبل عرسال کے قرب وجوارسے توپ کے گولوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں،تاہم آرمی نے ابھی تک تو ان مسلح دہشت گردوں کو عرسال میں ہی روک رکھی ہوئی ہے،ذرائع کامزیدکہناتھا کہ گزشتہ روزوزیراعظم کووزیر داخلہ اور فوجی قیادت کی طرف سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسلح دہشت گردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، جوپہلی مرتبہ عرسال میں دکھائی دے رہاہے،ذرائع نے کہا ہے کہ بدھ کے روزان مسلح دہشت گردوں نےلبنانی فوج کاتعاقب کیاتھااورجمعرات کے روزعرسال کے ایک گاوں وادی حمید پرحملہ کیااورپانچ فوجوں کواغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیاہپے،اس حوالے سے ہمارے نمائندےفاطمہ کاکہناتھا النصرۃ فرنٹ نے تو تاکیدکے ساتھ کہاہے کہ ان کے پاس کوئی بھی لبنانی فوج موجودنہیں ہے،ادھرمسلح دہشت گردجماعت عرسال اورسرزمین لبنان میں داخل ہونے کی مسلسل کوشش کرہی ہے،جس کے مقابلے میں لبنانی فوج کی طرف سے مسلسل فائرنگ جاری ہے،یادرہے کہ یہ تومشہور ہے کہ لبنانی فوج کے پاس ان دہشت گردوں کوروکنے کی اتنی بڑی طاقت بھی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button